اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

’’جیتو پاکستان‘‘ کا بڑا فراڈ پکڑا گیا، ٹی وی ناظرین ششدر

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جیتو پاکستان اے آر وائی کا ایک ایسا گیم شو ہے جسے تمام چھوٹے بڑے نہایت شوق سے دیکھتے ہیں اور لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ہمیں بھی اس پروگرام میں جانے کا موقع مل جائے اور ہم بھی فہد مصطفیٰ کے اس پروگرام میں شریک ہو کر انعامات حاصل کر سکیں، جیتو پاکستان کا ریٹنگ کے اعتبار سے ٹاپ پروگراموں میں شمار ہوتا ہے۔ اب اس جیتو پاکستان پروگرام میں کرپشن کا

انکشاف کیا گیا ہے، جب اس کرپشن کے بارے میں اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال کو پتہ چلا تو انہوں نے سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کسی سے رعایت نہ برتنے کا کہا ہے۔ اس پروگرام کی میزبانی فہد مصطفیٰ کرتے ہیں اور اس میں لاکھوں کے انعامات شرکاء میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ سینئر صحافی علی عمران جونیئر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جیتو پاکستان میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی کرپشن پکڑی گئی ہے اور اس کرپشن بارے اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال کو بھی پتہ چکا ہے جس کے بعد انہوں نے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے، اس بارے میں صحافتی حلقوں کا کہنا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ جیتو پاکستان کی پوری ٹیم کو ہی فارغ کر دیا جائے۔ سینئر صحافی علی عمران جونیئر نے کہا کہ اے آر وائی کے پروگرام جیتو پاکستان میں کرپشن بڑے دلچسپ انداز میں کی جاتی تھی، ٹیم کے ارکان پورے پورے خاندان کو پروگرام میں شرکت کے لیے بلاتے تھے اور پھر انہیں انعامات سے لاد دیا جاتا تھا اور اس کے بعد یہ انعامات آپس میں تقسیم کر لیے جاتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…