منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

جوہری معاہدہ ختم کرنے کی امریکی دھمکی کے بعد ایران کا 2000کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل تجربہ

datetime 23  ستمبر‬‮  2017 |

تہران (آئی این پی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی کے جواب میں ایران نے 2000کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ میزائل تجربہ کامیاب رہا ہے لیکن یہ تجربہ کب کیا گیا اسے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔درمیانے فاصلے تک مار کرنے

کی صلاحیت رکھنے والے خرمشہر بیلسٹک میزائل کے تجربے کے مناظر سرکاری ٹی وی پر دکھائے گئے۔جمعے کو ہونے والی عسکری پریڈ میں اس کی نمائش بھی کی گئی تھی۔ گو کہ اس میزائل کو جنوری میں تیار کر لیا گیا تھا لیکن اس کا تجربہ اب کیا گیا ہے۔ایران کی جانب سے یہ میزائل تجربہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایران کے میزائل پروگرام پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کر دیں گے۔امریکی صدر کے بیان کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے دفاع میں کہا تھا کہ ایران کو حق ہے کہ وہ دفاعی مقاصد کے لیے میزائل پروگرام کو فروغ دے۔یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد امریکہ نے اس پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ امریکہ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے میزائل کا تجربہ سنہ 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اس کے میزائل پروگرام کی وجہ سے وہ جوہری معاہدہ ختم کر دیں گے کیونکہ میزائل پروگرام کے ذریعے ایران جوہری ہتھیار لے جانے کی

معلومات حاصل کر رہا ہے تاکہ جوہری معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ اس پر عمل کر سکے۔ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین سنہ 2015 میں طے پانا والے جوہری معاہدے کے تحت ایران 2025 تک اپنا جوہری پروگرام منجمد کرنے پر متفق ہوا تھا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…