اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آج 22ستمبربروز جمعۃا لمبارک کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا ۔سال کا سب سے بڑا دن 22جون مانا گیا ہے جس میں دن ساڑھے 14گھنٹے پر محیط ہے جبکہ سال کی طویل ترین 22دسمبر کو مختصر دورانیہ کا دن ہوگا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا کے مقامات
ایسے ہیں جہاں دن رات کا درانیہ ایک جتنا ہوتا ہے لیکن اس علاقے کی مخصوص ساخت اور ہئیت کے پیش نظر وہاں رات یا دن کا دورانیہ کئی دنوں یا مہینوں پر محیط ہوتا ہے جیسے دنیا کے برفیلے براعظم انٹار کٹکا جہاں رات کئی مہینوں پر محیط اور ایمزون کے گھنے جنگلات وغیرہ۔