اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ 2013ء میں مسلم لیگ ن نے خطرناک صورتحال میں ملک سنبھالا،2013ء میں دہشتگردریاست کے پیچھے تھے ،اب ریاست دہشتگردوں کوپیچھاکررہی ہے ،خطرناک ترین قرارپانے والے ملک کونوازشریف نے سنبھالا،عمران خان کوپاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیداکرنے کاایجنڈاملاہواہے ،عمران خان اناڑی ہیں ،عمران خان بھارت یابنگلہ دیش میں ہوتے تووہاں بھی حالات خراب ہوجاتے ۔
جمعرات کے روزاسلام آبادکے علاقے بنی گالہ میں کورنگ پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ 2013ء میں دہشتگردوں نے ریاست کوآگے لگایاہواتھا،دہشتگردآج 2017ء میں ریاست دہشتگردوں کوبھگارہی ہے ۔دہشتگرداب بھاگ رہے ہیں اورریاست ان کاپیچھاکررہی ہے ،احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان بولنگ ایکشن پرلیکچردے سکتاہے ،قومی سیاست پرعمران خان لیکچرنہیں دے سکتا،عمران خان سیاست اورترقی نہیں جانتے ،عمران خان کوپاکستان میں سیاسی عدم استحکام کاایجنڈاملاہواہے ۔عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش ہوناتوہین سمجھتے ہیں ،ایک ہزارعمران خان بھی ایک نوازشریف کامقابلہ نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ن لیگ کوترقی کانظریہ دیاہے ،ملکی ترقی چاہنے والاہرشہری ن لیگ کاووٹراورسپورٹربن گیاہے ۔عمران خان کو2018ء کے الیکشن میں شکست دیں گے ،ایک اناڑی شخص کروڑوں لوگوں کاملک کیسے چلاسکتاہے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ پوری قوم نے مسلم لیگ ن پراعتمادکرکے ووٹ دیا،خطرناک ترین قرارپانے والے ملک کونوازشریف نے سنبھالا،منتخب وزیراعظم کونااہل کرنے کے فیصلے کوپذیرائی نہیں ملی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اورشیخ رشیدبھارت یابنگلہ دیش ہوتے تووہاں بھی حالات خراب ہوتے۔