لاہور(آئی این پی) پنجاب فوڈاتھارٹی نے پہلی میڈیکل سکریننگ رپورٹ جاری کرد،ہراٹھارہواں لاہوری ہیپاٹائٹس بی اورسی کامریض نکلا،ایڈز زدہ اشیا فراہمی کابھی انکشاف۔ذرائع کے مطابق لاہوریوں کی صحت اور زندگیاں خطرے میں پڑگئیں،ہر 18واں لاہوری ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا نکلا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پہلی میڈیکل سکریننگ رپورٹ جاری کردی ہے ،رپورٹ کے مطابق فوڈ انڈسٹری میں کام کرنیوالے341ملازمین بیمار
ہیں3ماہ میں کل 4572نمو نے لیے گئے تھے،4231ملازمین صحت مند اور341ملازمین میڈیکل ٹیسٹ میں فیل ہوگئے، 107ورکرزکوہپاٹائٹس بی،56کو ہپاٹائٹس سی،26کوٹی بی اور3میں ایڈزکی تصدیق ہوئی ہے،رپورٹ کے مطابق 69ملازمین ٹائیفائیڈکے مریض ہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر فوڈاتھارٹی ڈاکٹرشاہ زیب کے مطابق فوڈ ورکرزمیڈیکل ٹیسٹ میں کبھی فیل نہیں ہوتے تھے،فوڈ اتھارٹی لیب نے5ہزارکیقریب ٹیسٹ کئے ہیں۔