پشاور (آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے گومل یونیورسٹی ڈیر ہ اسماعیل خان کی طرف سے ہفتہ 23ستمبر کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے دورہ ڈیر ہ اسماعیل خان اور یونیورسٹی کے مجوزہ دورے کے دوران ان کے پروٹوکول کے لئے یونیورسٹی ملازمین کی ڈیوٹیاں لگانے کیلئے نوٹیفیکیشن کے اجراء کا انتہائی سخت نوٹس لیا ہے انہوں نے یونیورسٹی کے ذمہ دار حکام کے خلاف فوری انکواری کا حکم بھی جاری کیا ہے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پی ٹی
آئی کی قیادت اور صوبائی حکومت پروٹوکول پر یقین نہیں رکھتی تو انکے پارٹی سربراہ سمیت کسی بھی وی آئی پی کے دورے اور استقبال کیلئے پروٹوکول کا حکم نامہ جاری کرنا کیا معنی رکھتا ہے انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ضلع یا علاقے کے دورے اور اداروں یا محکموں کے معائنے سے لے کر سڑکوں اور چوراہوں کی بندش تک ہر قسم کے پروٹوکول سے حکام کو منع کیا گیا ہے جسکی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ذمہ داران کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔