لاہور (نیوز ڈیسک)سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کاروبار کی رجسٹریشن کے لئے متعارف کروائے جانے والے لمٹیڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ کے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے ۔ایس ای سی پی کے ترجمان محمد ساجد گوندل نے بتایا کہ نیا مسودہ قانون وزارت خزانہ کو پارلیمنٹ سے منظوری کے لئے بھجوا دیا جائے گا۔رجسٹریشن کا نیا تصور ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں مددگار ثابت ہو گااور مختلف اقسام کی غیر رجسٹرڈ کاروبار کو ریگولیٹ کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کی اس نئی و آسان سہولت کا مقصد پاکستان میں باہمی شراکت اور واحد ملکیتی خدمات فراہم کرنے وا لے افراد اور اداروںکو باقاعدہ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ کاروبار کی رجسٹریشن کا یہ متبادل تصورمختلف شراکت داروں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ،لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنر شپ کمپنی کی رجسٹریشن کمپنیز آرڈیننس 1984ءکے تحت کی جائے گی۔