واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں امیروں کی آمدن میں 20 فیصد اضافہ ہوا جبکہ متوسط اور غریب طبقہ کی آمدن میں گزشتہ سال کمی ہوگئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ امریکہ میں جون 2014ءکو ختم ہونے والے مالی سال میں امریکیوں کی آمدن میں کمی دیکھنے میں آئی اور محنت کش طبقہ کی آمدنی میں مسلسل دوسرے سال بھی 0.9 فیصد کمی ہوئی جبکہ گزشتہ سال روزگار کے 2لاکھ مواقع پیدا ہونے کے باوجود کم آمدنی والے طبقات کو آمدنی میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکہ میں اکثریت کی آمدن میں کمی ہونے پر اشیائے خوردونوش پر اخراجات جو کہ امریکی معاشی سرگرمیوں کا دوتہائی ہیں ان میں ایک فی صد کا اضافہ ہوا۔ امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ہاﺅسنگ کے اخراجات مےں دو فیصد جبکہ صحت کی نگہداشت کے شعبہ میں اخراجات میں 17.3 فیصد فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں امیروں اور کم آمدنی والے افراد کی آمدنی مےں عدم مساوات بڑھ رہی ہے جبکہ امیروں کی آمدنی میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔