لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں پہلا سرکاری ہسپتال جہاں بون میرو ٹرانسپلانٹ اور وہ بھی نالکل مفت، وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوش رنگ لے آئیچلڈرن ہسپتال لاہور میں کینسر کے موذی مرض کا شکار بچوں کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کی جدید طبی سہولت فراہم کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری سطح پر پاکستان کی تاریخ کے دوٹرانسپلانٹ تھیلیسیمیا میں مبتلا 2 سالہ بلال اور 4 سالہ عاشر کامیاب رہے۔پروفیسر احسن وحید راٹھور
کا کہنا تھا کہ مریض اور اس کے ڈونر تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ کئی سال کی انتھک کوشش اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبار شریف کی سرپرستی کے نتیجہ میں آج ہم اس مقصد میں کامیاب ہوئے ہیں۔پاکستان میں اب تک 2000 مریضوں کا ٹرانسپلانٹ کیا جا چکا ہے لیکن پاکستام میں سرکاری سطح پر کیا جانے والا یہ پہلا آپریشن ہے۔چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ مفت کیا جا رہا ہے جبکہ نجی ہسپتالوں میں اس کا خرچہ تقریباً 35لاکھ ہے۔اس موقع پر ننھے مریض اور ان کے لواحقین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے بڑھتے ہوئے مرض کی روک تھام کےلئے پنجاب حکومت کا یہ اقدام خراج تحسین ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے۔