ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فرنیچر کی برآمد کا موجودہ سالانہ کا حجم ہماری صلاحیتوں کے مطابق نہیں،سی ای او ٹڈاپ

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹڈاپ) کے سی ای او ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان سے فرنیچر کی برآمد کا موجودہ74لاکھ ڈالر سالانہ کا حجم ہماری صلاحیتوں کے مطابق نہیں اور سنجیدہ اقدامات سے محض دو سال کے عرصے میں ملک سے فرنیچر کی برآمد کا حجم دوگنا کیا جاسکتا ہے۔وہ گزشتہ روز آل پاکستان فرنیچر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات میں اظہار خیال کررہے تھے جس کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہمایوں لیئق نے کی۔ملاقات کے دوران فرنیچر کے برآمدکنندگان نے سی ای او ٹڈاپ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس میں کسٹم اور پورٹس پر کلیئرنس سے متعلق مسائل اور فرنیچر کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی قلت سرفہرست تھے۔ایسوسی ایشن نے سی ای او ٹڈاپ سے عالمی مارکیٹ میں مسابقت کےلئے فرنیچر کی مقامی صلاحیتوں میں اضافے کےلئے ٹریننگ اور ڈیولپمنٹ پروگرامز کے حوالے سے بھی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔اس موقع پر سی ای او ٹڈاپ نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے حوالے سے ٹڈاپ اپنے کردار میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرے گا اور ملک سے فرنیچر کی برآمدات میں اضافے کےلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…