ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

3ہوٹلوں کے باتھ رومزکی سوریج لائنیں جام ہوگئیں مرمت کیلئے توڑ پھوڑ کی گئی تو اس میں سے ایسی چیز برآمد ہوگئی کہ سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا ( آن لائن ) سوئٹزرلینڈ میں نامعلوم شخص نے ایک لاکھ سے زائد یورو کے کرنسی نوٹس بیت الخلا میں فلش کردیے۔مقامی میڈیا کے مطابق جنیوا میں سوئس بینک یو بی ایس اور اس کے قریب میں واقع تین ہوٹلوں کے بیت الخلا کی سیوریج کی لائنیں جام ہوگئیں۔ جب مرمت کے لیے توڑ پھوڑ کی گئی تو یہ دیکھ کر سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کہ سیوریج کی لائنوں میں سے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے جو لائنیں چوک ہونے کی

وجہ بنے تھے۔حکام کے مطابق ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مالیت کے یورو نوٹ نامعلوم شخص نے 4 بیت الخلا میں500،500 کی گڈیوں کی صورت میں بہائے۔ سوئس پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں اور نوٹ بہانے والے کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔حکام نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ نوٹ کالا دھن ہوسکتے ہیں جن سے جان چھڑانے کے لیے انہیں ٹوائلٹس میں فلش کردیا گیا۔ سوئس اخبار ٹربییون ڈی جنیوا نے

اپنی خبر میں بتایا کہ یہ نوٹ ایک ہسپانوی خاتون نے ضائع کیے تاہم اس حرکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ سوئس بینک منی لانڈرنگ اور کالا دھن چھپانے کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…