بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

میکسیکو سٹی میں ہولناک زلزلہ؛200 سے زائد افراد ہلاک

datetime 20  ستمبر‬‮  2017 |

میکسیکو سٹی( آن لائن ) میکسیکو سٹی میں ہولناک زلزلے سے اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو سٹی میں 2 ہفتوں کے دوران دوسرے خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی، میکسیکو سٹی میں ریکٹر اسکیل پر 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد کم ازکم 200 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے

ہیں جب کہ اس زلزلے میں اب تک 20 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔مقامی وقت کے مطابق ایک بجے میکسیکو سٹی سے 100 میل دور زلزلہ آیا جس کی ابتدائی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 تھی لیکن زلزلے کے جھٹکے متواتر بہت دیر تک محسوس کئے گئے جس سے ذیادہ تباہی ہوئی ہے۔ زلزلے کے مرکز سے قریب ہونے کی بنا پر صوبہ موریلوس میں اب تک سب سے ذیادہ جانی نقصان ہوا ہے جہاں 42 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم زلزلے کے اثرات پورے ملک پر محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے کے اندر دبے لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں جس کے تحت مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ عین اسی مقام پر 32 سال قبل 1985 میں زلزلہ آیا تھا جس میں لگ بھگ 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے ۔میکسکو سٹی کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کو بھی اس واقعے سے نقصان پہنچا جس کے بعد ایئرپورٹ کو بھی بند کردیا گیا اور شہر

میں عمارتوں کو خالی کروادیا گیا ہے۔واضح رہے دو ہفتے قبل میکسیکو کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.1 تھی اور اس میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…