اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

دھرتی کے بیٹوں نے قوم کے کل کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،سانحہ گیاری سیکٹرکو 3 سال مکمل

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سانحہ گیارہ کو 3 سال مکمل ہوگئے جس میں پاک فوج کے کرنل سمیت 139 افسران اور جوان شہید ہوئے تھے۔7 اپریل 2012 کو دنیا کے بلند اور سخت ترین محاذ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں اچانک ایک بڑا گلیشئیرناردرن لائٹ انفنٹری کی بٹالین ہیڈ کوارٹر پر اگرا اور پوری بٹالین برفانی تودے تلے دب گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کرنل سمیت 139 جوان شہید ہوئے۔ پاک فوج کے اس وقت کے ا رمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے عزم کیا کہ وطن کے لئے مشکل ترین محاذ پر تعینات فوجی جوانوں کے جسد خاکی تودے سے نکال کر پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا اور اسی مقصد کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو اپریشن 2 سال تک جاری رہا جس میں پاک فوج کے 400 سے زائد جوانوں نے دن رات کام کیا جب کہ امریکی ماہرین کے علاوہ جرمن اور سوئس ٹیموں نے بھی پاک فوج کے جوانوں کی معاونت کی۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے سانحہ گیاری سیکٹرکی تیسری برسی کے موقع پراپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تین سال قبل اج کے ہی دن دھرتی کے 139 دلیر بیٹوں نے قوم کے کل کو بہتر بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم ان کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…