پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد اے این پی کی وکٹ اڑا دی۔ حلقہ این اے ٹو پشاور سے اے این پی کے سابق امیدوار ارباب نجیب خلیل نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔این اے2 اے این پی کے سابقہ ایم این اے ارباب نجیب پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔آج عمران خان سے ملاقات کرکے شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ارباب نجیب نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، وزیر اطلاعات شاہ فرمان اور تحریک انصاف کے ایم پی اے یاسین خلیل بھی موجود تھے
۔یاد رہے رواں ہفتے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما ضیااللہ آفریدی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء ضیاء اللہ آفریدی نے صوبائی دارالحکومت میں سابق صدر زرداری سے ملاقات کی اور پی پی پی میں شمولت کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پرانے دوست واپس آئے ہیں، ہمارے پاس پیتل بھی آ جائے تو سونا ہو جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست پر یقین رکھا ہے ۔