پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سی پیک سے کے پی ایک انڈسٹریل صوبہ بن جائے گا ،چائنہ کے ساتھ مزید معاہدے بھی ہورہے ہیں۔ پشاور میں چائنہ جانیوالے طلبہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ ملکوں کو آگے لے کر جانے کا راستہ تعلیم ہے،دنیا بہت آگے جا چکی لیکن ہم پیچھے ہیں کیونکہ تعلیم کی قدر نہیں،سرکاری
سکولوں کو انگلش میڈیم کر دیا ہے،ہماری یونیورسٹیاں دینا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل نہیں،ان کا کہنا تھا کہ جب سے افغانستان کے حالات خراب ہوئے ہمارے صوبے کا کاروبار خراب ہوا،سی پیک اورویسٹرن روٹ سے ہمارا صوبہ کاروبار کے لئے مفید بن جائیگا،مستقبل میں کے پی انوسٹمنٹ کے لئے سب سے بہتر صوبہ ہوگا،رکن اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ سی پیک کے حوالے سے مرکز نے ہمیں اندھیرے میں رکھا،وزیر اعلی عدالت بھی گئے کہ اتنے بڑے پراجیکٹ سے دورکیوں رکھا جارہا ہے،چائنہ میں ہونے والے روڈ شو کا بہت فائدہ ہوا،ایم او یووز کو ایگریمنٹ بنانے میں دن رات کام کیا،مشتاق غنی نے کہا کہ محنت کا نتیجہ ہے کہ کچھ 200 سٹوڈنٹس لینگویج سیکھنے جا رہے ہیں۔