انقرہ (این این آئی)ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ شمالی عراق کے صوبہ کردستان کی حکومت کی طرف سے خود مختار ریاست کے قیام کے لیے اعلان کردہ ریفرنڈم ترکی کے لیے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکی ایسے کسی بھی اقدام کو روکنے کے لیے ہرطرح کا ضروری اقدام کرسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خیال رہے کہ کردستان کے وزیراعلیٰ مسعود بارزانی نے جمعہ کو ایک بیان میں
کہا تھا کہ امریکا اور عالمی طاقتوں کیمطالبات کے باوجود وہ آزاد کردستان کے لیے اعلان کردہ ریفرنڈم اپنی مقررہ تاریخ پر کریں گے۔ امریکا اور دوسرے مغربی ممالک نے کردستان حکومت کو خبردار کیا تھا کہ وہ علاحدگی کا اعلان کرنے میں عجلت سے کام نہ لے ورنہ اس کے نتیجے میں داعش کے خلاف جاری جنگ متاثر ہونے کے ساتھ اربیل اور بغداد کے درمیان ایک نئی محاذ آرائی شروع ہوسکتی ہے۔