قاہرہ(این این آئی)مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو قطر کیلئے جاسوسی کرنیکے کیس میں25سال قید کی سزا سنادی ۔عرب میڈیا کے مطابق جاسوسی کیس میں سابق مصری صدر محمد مرسی کو 25سال قید کی سزا سنادی گئی، محمد مرسی کو قطر کیلئے جاسوسی لے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔مصری عدالت نے سابق صدر کو جاسوسی کیس میں 40سال قید کی سزا سنائی تھی، تاہم دلائل کی روشنی میں 15سال کی سزا کم کردی
گئی۔محمد مرسی پہلے ہی 20سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔