اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی بھی معاشرے کی پہچان اور معیار کا اندازہ اس معاشرے میں رائج رسوم و رواج سے با آسانی لگایا جا سکتا ہے۔ پاکستانی معاشرہ بھی اپنے اندر بے شمار رسوم و رواج کو سموئے ہوئے ہے جس کا عملی مظاہرہ شادی بیاہ و دیگر مواقعوں پر سامنے آتا رہتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں شادی کے موقع پر دلہن کی سہلیاں ، بہنیں دولہا کو دودھ پلاتی ہیں جس کو دودھ پلائی کی رسم کہا جاتا ہے۔ یہ نہایت معصوم اور شرارت سے بھرپور رسم آج
کل خطرات سے دوچار نظر آرہی ہے۔ مشاہدے میں آرہا ہے کہ دودھ پلائی کی اس رسم میں اب دودھ کی جگہ شیشہ پلائی کی رسم شروع کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل کو منشیات اور صحت تباہ کر دینے والی چیزوں کی جانب راغب کیا جا رہا ہے اور اس کو نہایت عمدہ طریقے سے تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے پاکستان بھر میں پھیلایا جا رہا ہے۔ اس طرح کی چند تصاویر ویڈیو میں موجود ہیں جن کو دیکھ کر یقیناََ آپ بھی افسوس کا اظہار ضرور کرینگے۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں
پاکستان میں دودھ پلائی کی رسم میں دودھ کی جگہ دولہا دلہن کو کیا پلایا جانے لگا؟جان کر آپ بھی اپنا سر پیٹ بیٹھیں گے
12
اکتوبر 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں