اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی وقت نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف کالم نگار و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا پاکستانی سیاست میں کوئی مستقل رول نہیں جیسے انڈین فلموں میں آئٹم سانگ ہوتا ہے جس کا فلم کی کہانی
سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اسی طرح یہ بھی ہیں، منہاج القرآن کے بانی کو پاکستانی سیاست کا آئٹم سانگ قراردیدیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی وقت نیوز کے پروگرام میں معروف خاتون صحافی و اینکر فریحہ پرویز کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے معروف کالم نگار و تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کا پاکستانی سیاست میں کوئی مستقل رول نہیں یہ پاکستانی سیاست میں اسی طرح ہیں جیسے انڈین فلموں میں آئٹم سانگ ہوتا ہے جس کا فلم کی کہانی اور کرداروں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اسی دوران فریحہ پرویز نے ہارون الرشید سے پوچھا کہ کیا آپ انڈین فلمیں دیکھتے ہیں تو ہارون الرشید کھسیانے ہو گئے اور فریحہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ویسے ہی ٹی وی پر نظر پڑ جاتی ہے تو معلوم ہوجاتا ہے ،میرے پاس کہاں اتنا ٹائم کہ فلمیں دیکھوں۔ طاہر القادری کو پاکستانی سیاست کا آئٹم سانگ قرار دینے پر پروگرام میں موجود دیگر شرکا جن میں اے آر وائی نیوز کے معروف اینکر وسیم بادامی، معروف صحافی انصار عباسی اور ماہر قانون و تجزیہ کارعشرت زیدی نہ چاہتے ہوئے بھی بے اختیار ہنس پڑے۔۔ہارون الرشید نے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں