جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

پٹھوں کی مضبوطی کیلئے مفید ترین غذا

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )سائنسی جریدے بائیولوجیکل کیمسٹری کی اشاعت میں امریکی تحقیق کار کرسٹوفر ایڈمز اور ان کے ساتھیوں نے دریافت کیا ہےکہ پھلوں میں موجود قدرتی مرکبات پٹھوں کے نقصان کی روک تھام کر سکتے ہیں۔عمر کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی کمزوری ایک عام مسئلہ ہے،لیکن ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ سیب اور ٹماٹر کھانے سے بڑی عمر کے لوگوں میں پٹھوں کی کھوئی ہوئی طاقت کو واپس بحال کیا جا سکتا ہے۔

آئیوا یونیورسٹی کے طبی ماہرین کو سیب اور ٹماٹر میں ایک مرکب ملا ہے،جو عمر بڑھنے کے ذمہ دار پروٹین کی سرگرمیوں کو روک سکتا ہے۔تحقیق کار کرسٹوفر ایڈمز نے کہا کہ دو ماہ تک سیب اور ٹماٹر کے استعمال سے بوڑھے افراد کے پٹھوں کو ناکارہ یا ختم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے آیونیورسٹی کے شعبہ انٹرنل میڈیسن سے وابستہ محقق ایڈمز کے مطابق سیب کے چھلکے میں پایا جانے والا کیمیکل ارسولک ایسڈ اور سبز ٹماٹر میں پائے جانے والے اجزاءٹوماٹیڈائن پٹھوں کو ناکارہ ہونے سے اور عضلات کی کمی کو روکتا ہے۔محققین نے اپنی تحقیقات کو انسانی طبی ٹیسٹ میں جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے بالاآخر ممکنہ طور پر پٹھوں کی مضبوطی کی ادویات کی نئی رینج متعارف ہو سکتی ہے۔امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نباتاتی اور حیوانی پروٹین کی حامل غذائیں ڈھلتی عمرکے افراد کے لیے پٹھوں کی مضبوطی کا ذریعہ ہیں۔امریکا کی ماسی چیسوٹس یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بعض غذائیں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایسی غذائیں جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو وہ پٹھوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ڈھلتی عمرکے افراد کے لیے پروٹین کی حامل غذائیں ان کے پٹھوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے 19 سے 72 سال کے 2986 مردوں اور عورتوں پر تجزیہ کیا۔

یہ مطالعہ 2000ء سے سنہ 2005ء تک جاری رہا۔رپورٹ کے مطابق دودھ، دودھ سے تیار ہونے والی مصنوعات، مچھلی، سرخ گوشت، انڈے کم چکنائی والا دودھ اور لوبیا پروٹین پیدا کرنے والی غذائیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…