اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

آنکھ کیوں پھڑکتی ہے؟ جانئے دلچسپ وجہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2017 |

نیو یارک(نیوز ڈیسک)ہم اکثر اوقات بیشتر افراد کو آنکھ پھڑکنے کی شکایت کرتے ہوئے دیکھتے اور سنتے رہتے ہیں۔آنکھ کے پھڑکنے سے متعلق اگرچہ مختلف لوگوں کی رائے مختلف ہوتی ہے۔تاہم ماہرین صحت کے مطابق آنکھ پھڑکنا کوئی خطرے والی بات نہیں ہے۔برآن یونیورسٹی کے الپرٹ میڈیکل سکول میں شعبہ عینیات کے اسسٹنٹ پروفیسر فلپ ریزوٹو ایم ڈی کا کہنا ہے کہ جب آنکھ پھڑکتی ہے تو عام طور پرکسی قسم کی درد یا شدیدتکلیف کا سبب نہیں بنتی،تاہم خصوصاً کام کے وقت پریشانی کا باعث بنتی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ا آنکھ کے پھڑکنے سے آنکھ کو کسی قسم ے نقصان کا کوئی ڈر نہیں ہوتا۔پروفیسر فلپ کا مزید کہنا ہے کہ آنکھ عام طور پر کشیدگی،تھکاوٹ ،پپوٹے یا کارنیا کی جلن ،کیفین اور شراب کی ذیادہ مقدار استعما ل کرنے کی وجہ سے پھڑکتی ہے۔انکا یہ بھی کہنا ہے کی آنکھ پھڑکنے کا عمل تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد خود بخود ٹھیک ہو جا تا ہے۔ڈاکٹر ریزوٹو کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مریض ضرورت سے ذیادہ پریشانی میں مبتلا ہو تو وہ اس کی آنکھ کا معائنہ کرنے کے ساتھ آنکھ کی صفائی کرتے ہیں اور کبھی کبھار آنکھ میں ڈالنے کے لئے قطرے وغیرہ بھی دے دیتے ہیں۔علاوہ ازیں انھیں چائے ،کافی اور شراب کم مقدار میں استعمال کرنے اور ذیادہ سونے کا مشورہ دیتے ہیں۔تاہم اگر کبھی مریض کی دونوں آنکھیں غیر معمولی طور ایک ساتھ پھڑکنے لگیں اور شدت کے باعث بند ہوجائیں تو فوراً ماہر امراض چشم سے رابطہ قائم کریں۔ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ عام طور پر ایسی صورتحال سے 40سے60کی عمر کے افراد دوچار ہوتے ہیں ،تاہم یہ عام بیماری نہیں ہے۔انکا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر سال تقریباً2000 افراد اس مرض میں مبتلا ہوتے لیکن ابھی تک اس کا کوئی علاج دریافت نہیںکیا جاسکا۔تاہم بوٹوکس انجیکشنز کے استعمال سے آنکھ کی پھڑپھڑاہٹ کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…