بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یہ مسلما ن خا تو ن کو ن ہے جس کی بھارت میں ہندودیوی کی طرح پو جا کرتے ہیں ؟

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام (مانیٹر نگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے علاقے گاندھی نگر کے ایک گائوں جھلاسن کی ایک ایسی مسلمان خاتون جس کی ہندوئوں نے مندر بنا کر پوجا شروع کر دی ، معروف بھارتی نژاد امریکی خلاف باز سنیتا ولیمز خلا میں جانے سے قبل اپنے والد کے

ساتھ ڈولا ماں کے مندر پر حاضری دے چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جھلاسن گاؤں میں ایک مسلمان خاتون کی دیوی کے طور پر پوجا بھی کی جاتی ہے۔یہ گاؤ ں تب شہ سرخیوں میں آیا تھا جب بھارتی نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیمز اپنے والد کے ساتھ گاؤں میں ڈولا ماں نام کی دیوی کے درشنکرنے آئی تھیں۔یہ گاؤ ں گاندھی نگر سے کوئی 20 کلومیٹر دور ہے اور اس کی آبادی پانچ ہزار کے لگ بھگ ہے۔ گاؤ ں میں ایک بھی ایسا خاندان نہیں ہے جس کا کوئی نہ کوئی رکن بیرون ملک نہ رہتا ہو۔یہاں 800برس پرانا ڈولا ماں کا مندر واقع ہے۔جھلاسن سے متصل گاں لول کے بی جے پی کے مقامی رہنما مکیش پٹیل نے اس بارے میں بتایا کہ ڈولا ماں ایک مسلمان خاتون تھیں۔ ایسا ہمارے باپ دادا نے ہمیں بتایا تھا۔ڈولا ماں کی کہانی سناتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ جب گاؤں میں لٹیرے آتے تھے اور گاں کو لوٹ کر چلے جاتے تھے تو پڑوس کے گاؤ ں سے گزرنے والی ایک مسلمان خاتون نے دیکھا کہ جھلاسن گاں میں لوٹ مچی ہوئی ہے۔ انھوں نے رک کر ڈاکوں کو للکارا اور لڑتے لڑتے جان دے دی۔ آج جہاں مندر ہے وہ وہیں ہلاک ہوئی تھیں۔ اس کے بہت برسوں بعد ان کے نام پر مندر تعمیر ہوا۔ ہماری ان سے عقیدت ہے۔ وہ ہماری حفاظت بھی کرتی ہیں اور ہماری تکلیفیں بھی دور کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…