جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

’’تاریخ رقم ہو گئی‘‘ سنگاپور میں پہلی خاتون مسلم صدر منتخب

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور(آئی این پی )سنگاپور کی پہلی مسلم خاتون صدر نے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود حلف اٹھا لیا،حلیمہ یعقوب کو بغیر ووٹ حاصل کیے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور کی مالے مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والی سابق پارلیمانی اسپیکر حلیمہ یعقوب نے، انتظامیہ کی جانب سے ان کے حریفوں کو صدر کی اہلیت کے سخت معیار پر پورا نہ

اترنے کے اعلان کے بعد صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کی تھی۔اگرچہ سنگاپور میں صدر کا عہدہ بڑی حد تک رسمی ہے، تاہم صدر کے پاس اہم سرکاری تقرریوں کو ویٹو کرنے کا اختیار ہے۔صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد 63 سالہ حلیمہ یعقوب نے اپنے پہلے خطاب میں پورے مرحلے کے دوران جنم لینے والی نسلی کشیدگی کو ختم کرنے اور بغیر تعصب، نسل، زبان اور مذہب کے خود کو سنگاپور کے تمام شہریوں کا صدر منوانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اس دن کا انتظار کر رہی ہوں جب ہمیں مخصوص نشستوں پر انتخابات کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور سنگاپوری افراد قدرتی طور پر اور باقاعدگی سے تمام نسلوں سے تعلق رکھنے والوں کو صدر منتخب کرتے رہے ہیں۔حلیمہ یعقوب صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے استعفی دینے سے قبل تقریبا دو دہائیوں تک سنگاپور کی حکمراں جماعت پیپلز ایکشن پارٹی کی نشست پر رکن پارلیمنٹ رہی ہیں۔انتظامیہ نے حلیمہ یعقوب کو 55 لاکھ افراد پر مشتمل مالے برادری میں ہم آہنگی کو فروغ اور ملک کی اقلیتوں کو زیادہ مواقع دینے کے لیے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔حلیمہ یعقوب گزشتہ پانچ دہائیوں میں مالے برادری سے تعلق رکھنے والی سنگاپور کی پہلی صدر ہیں۔اس سے قبل مالے برادری کے یوسف اسحق 1965 سے 1970 تک صدارت کے عہدے پر فائز رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…