بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کنگ آف انٹرویو‘ لیری کنگ کینسر کے مرض میں مبتلاہوگئے

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ریڈیو اور ٹیلی ویڑن پر 60 سال تک چھائے رہنے والے اور مشاہیر عالمی شخصیات کے انٹرویوز میں عالمی ریکارڈ رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی ’لیری کنگ‘ کینسر جیسے موذی اور جان لیوا مرض کا شکار ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق لیری کنگ نے ریڈیو اور ٹی وی کی دنیا میں 60 سال کام کیا۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 53 ہزار شخصیات کے انٹرویو کیے اور ٹی وی ریڈیو پر

سات ہزار سے زاید پروگرامات پیش کیے۔ٹی وی اور ریڈیو کی دنیا کے دیرینہ میزبان لیری کنگ میں کینسر کی تشخیص کی جا چکی ہے۔ وہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا ہیں، اگرچہ انہوں نے سیگریٹ نوشی تیس سال سے چھوڑ رکھی ہے۔امریکی جریدہ کے انکشاف کے مطابق 83 سالہ لیری کنگ گذشتہ جولائی سے کینسر کا شکار ہیں۔ وہ ہرسال اپنا طبی معائنہ باقاعدگی سے کراتے رہے ہیں تاہم جولائی میں انہیں ڈاکٹروں نے لیزر کے ذریعے پھیپھڑوں میں کینسر کی موجودگی کا بتایا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ لیری کنگ کا کینسر ابھی محدود اور ابتدائی نوعیت کا ہے مگر سنہ 1987ء سے وہ عارضہ قلب کے مریض بھی چلے آ رہے ہیں۔ ان کی صحت کینسر جیسے موذی مرض کی متحمل نہیں رہی۔یہاں یہ امر واضح رہے کہ لیری کنگ کی پیدائش نیویارک میں ہوئی۔ ان کا یہودی خاندان بیلا روس سے نقل مکانی کرکے امریکا میں آباد ہوالیری کنگ کا کسی مذہب کی طرف جھکاؤ ہے یا نہیں۔ ان کا آبائی مذہب یہودیت ہے مگر وہ ملحد شمار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر جون ایف کینڈ، رچرڈ نکسن، جارج ڈبلیو بش، سوویت لیڈر میخائل گوربا چوف، برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیر، روسی صدر ولادی میر پوتن، سابق ایرانی صدر احمدی نڑاد، نیلسن مینڈیلا اور یاسر عرفات جیسے مشاہیر کے انٹرویو کیے۔ جب انہوں نے ٹی وی پرکام شروع کیا تو ان کی ہفتہ وار اجرت صرف 55 ڈالر تھی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…