جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

چوہدری نثار کو ن ہیں؟کیپٹن(ر) صفدر نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد ( آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے چوہدری نثار کو اپنا سیاسی استاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فیملی میں کوئی اختلاف نہیں ، سیاسی مخالفین کو ایک مرتبہ پھر مایوسی ہو گی ، این اے 120 کا الیکشن مسلم لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مریم نواز سے متعلق دیئے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ چوہدری نثار میرے سیاسی استاد ہیں ۔ شریف فیملی میں کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کو پہلے کی طرح اب بھی مایوسی ہو گی ۔ مسلم لیگ (ن) این اے 120 کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی ۔اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز سے جب چوہدری نثار کے بیان سے متعلق سوال کیا گیا تو مریم نواز کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سینئر رہنما ہیں اور وہ میرے والد کے قریبی ساتھی ہیں ان کا بات کرنے کا اپنا انداز ہے چوہدری نثار میرے لئے قابل احترام ہیں۔واضح رہے کہ چوہدری نثار نے گزشتہ ہفتے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ مریم نواز کو قائد تسلیم نہیں کرتے کیونکہ ابھی مریم نواز سیاست میں باضابطہ طور پر نہیں آئیں ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور دیگر حلقوں میں کافی بحث و مباحثے جاری تھے ۔ یاد رہے کہ 2008 کے عام انتخابات میں چوہدری نثار راولپنڈی کی دو نشستوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے انہوں نے اپنی ایک نشست خالی کر دی تھی جس پر انہوں نے نواز شریف سے کیپٹن (ر) صفدر کو رکن قومی اسمبلی منتخب کروانے کی تجویز دی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…