منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

امریکی ٹی وی فاکس نیوز میں جنسی ہراسانی کا اسکینڈل،میزبان برطرف

datetime 10  ستمبر‬‮  2017 |

نیویارک(این این آئی)امریکا میں روایتی نظریات کے مطابق نشریات پیش کرنے والے مقبول ٹی وی نیٹ ورک ’فاکس نیوز‘ کو ایک بار پھر جنسی ہراسانی کے ایک خطرناک اسکینڈل کا سامنا ہے۔ ایک سال سے کم عرصے میں یہ اپنی نوعیت کا تیسرا کیس ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ’فاکس نیوز‘ نے ایک پروگرام کے پیش کار کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اس پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔اگست کے اوئل

میں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ فاکس نیوز نے پروگرام ’دی اسپیشلسٹس‘ کے میزبان ایرک بولنگ نے اپنی تین خواتین ساتھیوں کو اعضائے تناسل کی تصاویر ارسال کی تھیں۔فاکس نیوز کی ویب سائیٹ کے مطابق تینوں خواتین کو متنازع تصاویر پچھلے چند برسوں کے دوران بھیجی گئیں۔فاکس نیوز نے اس تیسرے اسکینڈل کی تفصیلات اور اس میں ملوث پروگرام کے میزبان کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ تاہم پچھلے دونوں کیسز کی غیر جانب دار ماہرین قانون کے ذریعے چھان بین کا اعلان کیا گیا تھا۔’فاکس نیوز‘ کی ترجمان نے بتایا کہ وکلاء خفیہ طور پر الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم وہ تحقیقات میں کس نتیجے تک پہنچے ہیں اس کی تفصیل سامنے نہیں لائی گئی۔ائرک بولنگ کے کیس سے قبل جولائی 2016ء کو فاکس نیوز کے چیئرمین روجر ایلز کو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے کے بعد عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…