جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’سعودی عرب بازی لے گیا‘‘ برما کے روہنگیا مسلمانوں کا سب سے بڑا مدد گار نکلا

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) روہنگیا میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر صلاح عبدالشکور نے سعودی عرب کو روہنگیا مسلمانوں کا سب سے بڑا مددگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے گذشتہ چند سالوں میں لاکھوں کی تعداد میں برما کے روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دی گئی ۔

عرب میڈیا کے مطابق روہنگیا میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر صلاح عبدالشکور نے سعودی عرب کو روہنگیا مسلمانوں کا سب سے بڑا مددگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم کمیونٹی کے سوا برما سے ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کو کسی بھی ملک میں سعودی عرب جیسا استحکام نصیب نہیں ہوا ۔چار سال قبل ان کے حالات مزید بہتر بنانے کیلئے سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا گیا جس کے تحت برمی مسلمانوں کی بڑی تعداد کو نوکریاں اورتعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں، سرزمین حرمین شریفین میں مقیم برمی کمیونٹی سے ہی ایسے تعلیم یافتہ اور دانش ور افراد سامنے آئے ہیں جو اراکان صوبے میں اپنے مقدمہ کی ذرائع ابلاغ ، قانون اور انسانی حقوق کے ذریعے نمائندگی کرتے نظر آتے ہیں۔واضح رہے کہ برما کے مغربی صوبے اراکان میں بسنے والے روہنگیا مسلمانوں کی اکثریت کو کئی ماہ سے الم ناک صورت حال کا سامنا ہے جبکہ چند برس قبل روہنگیا مسلمانوں نے مکہ مکرمہ کا رخ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…