بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ ہیلتھ کے اربوں روپے کہاں استعمال کر دیئے گئے؟ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیران کن انکشاف

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آئی این پی ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، محکمہ ہیلتھ کے3ارب84کروڑ روپے لاگت کے منصوبے نامکمل ، فنڈز محکمہ خزانہ کو واپس اور دیگر منصوبہ جات میں استعمال ہونے کا انکشاف، چیئرمین کمیٹی میاں محمودالرشید کا اظہار برہمی، سات روز میں محکمہ ہیلتھ پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی، پنجاب فارمیسی کونسل کی جانب سے انٹری فیس میں100فیصد اضافے پر اظہار ناپسندیدگی، اضافہ واپس لینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے چیئرمین میاں محمودالرشید کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ممبر کمیٹی ڈاکٹر وسیم اختر، وحید اصغر ڈوگر، محمد ثاقب خورشید، آصف باجوہ، محمد رفیق جبکہ محکمہ پنجاب کی جانب سے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ساجد محمودچوہان، ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ خدیجہ طاہر شاہ، ڈائریکٹر سرفراز احمد، پرنسپل کنگ ایڈورڈ کالج پروفیسر قاضی احمد سعید، اکاو ٹنٹ فیصل رشید سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ محکمہ ہیلتھ میں3ارب84کروڑ روپے کے ترقیاتی کام مکمل نہ ہو سکے اور فنڈز واپس خزانے میں چلے گئے اور دیگر منصوبہ جات پر خرچ کئے گئے جس پر چیئرمین کمیٹی میاں محمودالرشید نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ فنڈز کا لیپس کر جانا محکمہ ہیلتھ کی ناکامی ہے، مفاد عامہ سے متعلق منصوبے ادھورے اور نا مکمل ہونے سے جہاں خزانے کو نقصان پہنچا وہیں عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ قوم کے ٹیکس کے پیسوں کا ضیاع نہیں ہونے دینگے افسران کو کام کرنا پڑیگا ، یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے، ہیلتھ جیسے بنیادی محکمے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی کسی نے کام نہیں کرنا وہ بتا دے قوم کے پیسے اور ملکی وسائل کا بے دریغ اور غلط استعمال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

میاں محمودالرشید نے سات روز میں ادھورے منصوبہ جات اور فنڈز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ علاوہ ازیں پنجاب فارمیسی کونسل کی جانب سے انٹری فیس میں100فیصد اضافے پر اظہار ناپسندیدگی کا اظہار کرتے میاں محمودالرشید نے کہا کہ غریب طلبہ کا استحصال نہیں ہونے دینگے، انٹری فیس میں100فیصد اضافہ غریب طلبہ کو ڈاکٹر بننے سے روکنے کے مترادف ہے، فارمیسی کونسل کے اکاونٹ میں اس وقت فیسوں میں اضافے کے بعد33کروڑ روپے پڑے ہیں، کونسل فیسوں میں اضافے کو واپس لے اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کو اس بارے رپورٹ جمع کرائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…