اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)1965 میں پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی فوجیوں کی ہمت و شجاعت کی داستان نے امریکی صحافی کو بھی متاثر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق 6ستمبر1965ءکی جنگ کے حوالے سے امریکی ریڈیو جرنلسٹ ” رائے ملن“ نے جنگ کے حوالے سے اپنی ڈائری میں لکھا ہے
کہ میں یہ بات ریکارڈ کا حصہ بنانا چاہتا ہوں کہ بھارت جنگ میں فتخ کا دعویٰ کر رہا ہے لیکن زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔میں نے میدان جنگ میں بھارتی ٹینکوں ، بھاری اسلحے اور فوجیوں کو پسائی اختیار کرتے ہوئے دیکھا۔ میں نے اپنے20سالہ صحافتی کیر ئر میں پاکستانی فاتح فوجی جوانوں جیسا بہادر نہیں دیکھا کہ وہ جس بہادری کے ساتھ بھارت کے خلاف لڑ رہے تھے یقینا وہ قابل رشک ہے۔ واضح رہے کہ 6ستمبر 1965ءکو جب بھارت نے برکی سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری کراس کی تو بھارتی سورماؤں کو ان کے جرنیلوں نے یہ کہا کہ وہ ناشتہ لاہور جا کر کریں گے۔ بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان جنگ کے لئے تیار نہیں ہے، مگر برکی سیکٹر میں پسپائی اور شکست کے بعد اس نے اپنی فضائیہ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا، بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے جوانوں نے پنجاب اور کشمیر کے تمام سیکٹرز میں مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سورماؤں کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ستمبر 1965ءمیں پاکستان اور بھارت کے مابین لڑی جانیوالی جنگ میں پاکستان نے بحری، بری اور فضائیہ سمیت تما م شعبوںمیں بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا تھا۔