بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی ساس سسر بہو کو ’تمیز‘ سکھانے امریکا جا پہنچے،حیرت انگیز واقعہ

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)بھارتی ساس سسر بہو کو ’تمیز‘ سکھانے امریکا جا پہنچے۔برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا پولیس کا کہنا ہے کہ 67 سالہ جسبیر کالسی اور ان کی 62 سالہ اہلیہ بھپندر بھارتی پنجاب سے اپنے بیٹے دیوبیر کی بیوی کو ’تمیز‘ سکھانے کیلئے فلوریڈا کی ہلز بروکاؤنٹی پہنچے اور بہو کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔واقعہ کی شکایت دیوبیر کی اہلیہ سلکی گائند کے والدین نے فلوریڈا پولیس کو کی

جب حکام ہفتے (2 ستمبر) کو ان کے گھر پہنچے تو انہوں نے سلکی کے جسم اور چہرے پر تشدد اور زخموں کے نشانات پائے۔سلکی گائند پر تشدد کے بعد ان کے شوہر اور ساس سسر کو مختلف الزامات کا سامنا ہے جبکہ سلکی کے سسر نے اس کے گلے پر چھری رکھ کر قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ دوسری جانب ساس سسر کے تشدد کا نشانہ بننے والی 33 سالہ سلکی نے عدالت میں بتایا کہ وہ اپنے شوہر سے بھی خوف زدہ ہیں کیونکہ ان کے شوہر نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…