پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

جوڑوں کے درد اوربلڈ پریشرکے مریضوں پرزیادہ گوشت کھانے کاکیا اثر پڑتاہے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) گوشت ضرور کھائیں لیکن اس ضمن میں اعتدال اور احتیاطی تدابیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنزپاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے عید قربان کے موقع پر گوشت کھانے میں احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوشت کے پکوانوں میں زیادہ مرچ مصالحے نہ ڈالیں نیز ان پر سبز دھنیے کی گارنش ضرور کریں

گوشت کے ہمراہ سلاد خصوصاًپودینہ ‘لیموں اوردہی کا استعمال ضرور کریں دہی کو رائتے کی شکل میں یعنی تھوڑا سا نمک اور سفید زیرہ ملا کر استعمال کریں۔گوشت کھانے کے ساتھ ساتھ موسمی پھل وسبزیوں کا استعمال بھی جاری رکھیں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ابلا ہوا یا بھاپ میں تیارکیا ہواگوشت بھنے ہوئے گوشت سے بہت بہتر ہے۔گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال اگر فوری طورپرنقصان نہ بھی دے توآنے والے دنوں میں کئی دیگر امراض کا سبب ضروربن سکتا ہے جوڑوں کے درد ‘ہائی بلڈ پریشراور شوگر کے مریض گوشت کم کھائیں۔یورک ایسڈ کی زیادتی اور گردوں کے مریض گوشت کا استعمال اپنے معالج کے مشورے پرہی کریں۔خصوصاً دل کے مریض چربی والا گوشت ‘گردے ‘ مغز‘سری پائے ‘کلیجی وغیرہ استعمال نہ کریں کیونکہ چربیلے مادے کولیسٹرول کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ گائے کے گوشت میں کولیسٹرول بکرے کے گوشت کی نسبت زیادہ ہوتا ہے جبکہ اونٹ کے گوشت میں کولیسٹرول بہت کم ہوتا ہے۔گوشت کھانے کے فوراً بعد ٹھنڈاپانی یا کولڈ ڈرنکس پینے سے دل کی امراض اور دیگر تکالیف پیدا ہو سکتی ہیں لہٰذا گوشت کھانے کے فوراً بعدایسے مشروبات پینے سے اجتناب کیا جائے۔ عید الاضحی کے موقع پراکثر حلق میں ہڈی پھنسنے کے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔اسلئے ہڈی والا گوشت کھاتے ہوئے خصوصی احتیاط برتیں خصوصاًچھوٹے بچوں کو بغیر ہڈی کے گوشت اپنی نگرانی میں کھلائیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…