اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نکاح ایک مرد اور عورت کو میاں بیوی کے رشتے میں ڈھال دیتا ہے، شادی جیسے پاک بندھن کو بھی لوگوں نے مکروہ دھندہ بنا لیا ہے، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں شادی کے نام پر نازیبا ویڈیوز بنانے کا مکروہ کام جاری ہے،
سیالکوٹ میں محمد پورہ کا ایک اور متاثرہ خاندان سامنے آگیا ہے۔ اس خاندان کے داماد نے3 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات ہتھیا لیے۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی نے سیالکوٹ میں چند روز پہلے شادی کے نام پر نازیبا ویڈیوز بنانے کے معاملے کو بے نقاب کر دیا، بے حس اور بے ضمیر افراد شادی کے بعد اپنی بیوی اور سسرال کو لوٹ رہے ہیں، اس مکروہ دھندے کے مزید متاثرین بھی سامنے آ گئے ہیں، سیالکوٹ میں محمد پورہ کا متاثرہ خاندان بھی اسی مسئلے سے دوچار ہے۔ ان کے داماد نے 3 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات بھی لے لیے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ مرد تفتیشی اہلکاروں کو خود پر ہونے والے مظالم نہیں بتا سکتی، اس کے لیے خاتون تفتیشی افسر تعینات کی جائے۔ پنجاب کے آئی جی نے اس متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ اس سکینڈل کے سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم سمیت چھ افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے لیکن ایک ملزمہ اب تک گرفتار نہیں ہو سکی ہے۔