جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

پاناما کیس ،شریف فیملی کیخلاف اہم ترین فیصلہ،چیئرمین نیب نے اعلان کردیا

datetime 28  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ پاناما کیس فیصلے میں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی تیاری شروع کردی ہے جس کیلئے کئی بار شریف خاندان اور

اسحاق ڈار کو طلب کیا گیا تاہم شریف خاندان اور اسحاق ڈار نیسپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست پر فیصلے تک نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔پیر کو چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب کے نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا اور اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ اسلام آباد میں نیب کی نئی کثیر المنزلہ عمارت جدید سہولیات سے آراستہ ہے اس پر ایک ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔نئی بلڈنگ میں ملزمان کیلئے حوالات بنائی گئی ہے اور اہم کیسز میں ملوث ملزمان کیلئے انویسٹی گیشن سیل بھی قائم ہیں جبکہ پولیس اسٹیشن بھی قائم ہے۔افتتاح کے بعد چیئرمین نیب نے کہاکہ 18 سال سے نیب ہیڈکوارٹرز کے پاس اپنی عمارت ہی نہیں تھی۔

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے پاناما کیس سے متعلق بتایاکہ کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست اور معاشرے کو مل کر کرپشن کے ناسور کو ختم کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز 8 ستمبر تک دائر کر لئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے پانامہ کیس میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی تیاری کیلئے جے آئی ٹی کے سابق سربراہ واجد ضیاء اور جے آئی ٹی کے سابق ایک اور رکن کو بطور گواہ بیان ریکارڈ کرنے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے واجد ضیاء سمیت دونوں افراد کو 30 اگست کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…