اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے اسلحہ کو بے حد پسند کرتے ہوئے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کو روسی فوج کی جانب سے منعقدہ جدید اسلحہ کی نمائش میں خاص طور پر مدعو کیا تھا جس کے بعد پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے بائیس سے ستائیس اگست تک منعقد ہونیوالی اس نمائش میں پہلی بار اپنے ہتھیاروں کی نمائش کی ہے،پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی ایک دنیا معترف ہو چکی ہے،اس وقت چالیس ممالک پاکستان کے جنگی ہتھیاروں کے خریدار ہیں جبکہ ان دنوں روس سمیت کئی وسطی ایشیائی ممالک بھی پاکستان کے خودساختہ ہتھیاروں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں،اس کا اندازہ ان دنوں ماسکو میں جاری انٹرنیشنل ایگریبیشن میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی جانب سے لگائے گئے روس میں اپنے پہلے سٹال پر غیر معمولی رش دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی ٹیکنالوجی کے معاہدوں میں حالیہ پیش رفت سنگ میل ثابت ہوگی،بہت سے ممالک پاکستانی اسلحہ استعمال کررہےہیں اور کچھ عرصہ میں پاکستانی اسلحہ اور بہت سے ممالک خریدنے کے خواہشمند ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں