اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ میں سیاست تو چھوڑ سکتا ہوں لیکن پیپلز پارٹی میں کبھی شمولیت اختیار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2002ء اور 2013ء کے انتخابات سے قبل بھی پیپلز پارٹی کی
اعلیٰ قیادت نے مجھ سے رابطہ کیا تھا لیکن ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے پیپلز پارٹی میں شمولیت سے انکار کر دیا تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد انور نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ اس کرپشن نے ملک پاکستانکی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی سختی سے تردید کی۔