لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’’خادم پنجاب اجالا پروگرام ‘‘ وقت ضائع کئے بغیر تیز رفتاری سے آگے بڑھانا ہے‘ 20ہزار سکولوں کو سولر پینلز سے روشن کرنے پر اربوں روپے خرچ ہونگے‘ جنوبی پنجاب کے بجلی سے محروم 10ہزار 8سو سکولوں کو سولر پینلز سے روشن کیا جائے گا‘ لاکھوں بچوں اور بچیوں کو پروگرام سے بے پناہ فائدہ ہوگا۔ اتوار کو ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بیس ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد کرنا ہے پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جارہا ہے۔
جنوبی پنجاب کے بجلی سے محروم دس ہزار آٹھ سو سکولوں کو سولر پینلز سے روشن کیا جائے گا۔ اہوں نے کہا کہ کادم پنجاب اجاگر پروگرام وقت ضائع کئے بغیر تیز رفتاری سے آگے برھانا ہے۔ بیس ہزار سکولوں کو سولر پینلز سے روشن کرنے پر پاربوں روپے خرچ ہونگے۔ لاکھوں بچوں اور بچیوں کو پروگرام سے بے پناہ فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے منفرد اور شاندار پروگرام ہے۔