لاہور (آن لائن )اورنج لائن ٹرین منصوبے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 287ارب روپے مالیت کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں ان بے قاعدگیوں کا انکشاف آڈیٹر جنرل پنجاب نے اپنی حالیہ آڈٹ رپورٹ میں کیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان بے قاعدگیوں کے حوالے سے بنائے جانے والے آڈٹ پیروں کے مختلف مجاز افسران سے جواب طلب کیئے گئے لیکن کسی نے بھی ان آڈٹ پیروں کا جواب نہیں دیا
آڈیٹر جنرل پنجاب نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کر دی جائے جو ان آڈٹ پیروں کا جائزہ لے کر ذمہ داران کو طلب کر کے ان پیروں کی وضاحت طلب کرے بتایا گیا ہے کہ آڈٹ پیروں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں مختص کئے گئے فنڈز سے اضافی فنڈز کا اجراء،فنڈز کا عدم استعمال ،اور پنشن سے متعلق آڈٹ پیرے شامل ہیں ۔