اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

ماسکو میں روسی صدر کی آخری رسومات کے دوران پاکستان کے 4ٹکڑے کرنے کی روسی دھمکی کے جواب میں ضیاء الحق نے ایسا کیا کہا کہ روسی قیادت کے ہوش ہی اُڑ گئے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 26  اگست‬‮  2017 |

عبدالحکیم /کبیر والا ( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ( ضیاء) کے سربراہ محمد اعجا ز الحق نے کہا کہ آج پاکستان کو جنرل ضیاء الحق جیسے نڈر بیباک اور جرات مند لیڈر کی ضرورت ہے ،ضیاء الحق نے ہمیشہ دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر با ت کی ہے ،آج ملک اندرونی و بیرونی سازشوں کاشکارہے ،مشرقی و مغربی سرحدوں پر دشمن نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں بھارت نے نہایت عیاری اور مکاری کیساتھ افغانستا ن میں پاکستان دشمنی کا جال بچھا دیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انڈیا کی زبان بول کر پاکستان پر بے جا الزامات کی بوچھاڑ کر رہا ہے ،ہمارے حکمرانو ں کو اتنی فرصت نہیں کہ انڈیا اور امریکہ کی آنکھو ں میں آنکھیں ڈال کر ان کو منہ توڑ جواب دے سکیں ، انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کو ضیاء الحق جیسی دور اندیش مخلص متحرک توانا قیادت کی اشد ضرورت ہے مگر ہمارے ہا ں سیاسی چپقلش آپس کی نا اتفاقی اور اقتدار کی جلن نے ملک کو کمزور کر کے رکھ دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک پر ایک وقت ایسا بھی آیا جب روسی افواج افغانستا ن میں برسر پیکر تھی روسی صدر چرننکوکا انتقال ہو گیا صدر ضیاء الحق اپنے وزیر خارجہ یعقوب علی خان کے ہمراہ تعزیتی رسوم کیلئے ماسکو گئے تو انہو ں نے تما م بین الاقوامی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستانی وفد کیساتھ جو برتاؤ کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے ،روسی زعما ء نے کہا کہ مسٹر صدر ہم اندھے نہیں ہیں ہمیں معلوم ہے کہ افغان مجاہدین کو یہ ہتھیار کون دے رہا ہے اور یہ کہا ں سے تربیت لے کر آتے ہیں اگر ان کو نہ روکا تو ہم آپکو خبر دار کرتے ہیں کہ اگر پہلے پاکستان کے دو ٹکڑے ہو سکتے ہیں تو اب چار بھی ہو سکتے ہیں ،جنرل ضیاء الحق نے روسی صدر کو پر سکون انداز میں جواب دیا کہover my dead body ، یہ جواب سن کر روسی قیادت پریشان ہو گئی پھر وقت نے ثابت کر دیا کہ دنیا کی ایک سپر طاقت کو کس طر ح دم دبا کر وہا ں سے بھاگنا پڑا۔

ایک سوال کے جواب میں اعجاز الحق نے کہا کہ ہم 62,63شق کو آئین سے نکالنے کی ہرگز اجاز ت نہیں دیں گے اور اس کیلئے کی جانے والی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے انہو ں نے کہا کہ یہ وقت سیاسی اختلافات اور پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ دشمن کو واضح پیغام دینے کا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…