سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف سندھ میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ 25 اگست کو پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ سندھ کے 7 اضلاع کے سابق صدور نے پی ٹی آئی رہنما عارف علوی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، کمشور، کندھ کوٹ، قمبر شہداد، شکار پور اور گھوٹکی اضلاع کے سابق صدور نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا ہے کہ صوبائی قیادت مند پسند افراد میں اپنےعہدے تقسیم کر رہی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی اچھا قیام و طعام دینے والوں کو عہدے دیتے ہیں۔ پارٹی قوانین کیخلاف حیدر آباد، اور سکھر ریجن کو ختم کر کے ڈویژن میں تبدیل کیا گیا۔سابق صدور نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ کے صدر کے عہدے کو ختم کر کے حیدر آباد اور سکھر ریجن کو بحال کریں لیکن اگر ایسا نہ کیا گیا تو ان کی آمد پر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر عدالت سے رجوع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔