جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

بلاول بھٹو اب سندھ نہیں آ سکیں گے ، تحریک انصاف کے اہم رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 25  اگست‬‮  2017 |

سکھر(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ لیاقت جتوئی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے کرپشن کے الزامات پر کہا ہے کہ بلاول بھٹو اپنی زبان پر قابو رکھیں اور اگر وہ الزامات لگانے سے باز نہ آئے اور ہم نے اپنی زبان کھول دی تو پھر سندھ بھی نہیں آسکیں گے اس کا باپ تو کرپشن کا بادشاہ ہے اور وہ الزامات ہم پر لگاتے ہیں اس کا باپ تو ملک کے

چھیالیس سو ارب روپے لے کر بھاگا تھا بلاول بھٹو کی خود کرپشن کی پیداوار ہیں اور ان کی پرورش بھی کرپشن کے پیسے سے ہوئی ہے سکھرمیں تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ جتوئی ہاؤ س پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زردادری پہلے آئینہ دیکھ لیں مجھے تو ان کے ماما نوازشریف نے کرپشن پر نہیں بلکہ اپنا فرنٹ میں لانے کے لیے ہٹایا تھا میں نے ایک انچ بھی زمین کسی کو نہیں دی مراد علی شاہ تو ماہانہ پانچ ارب روپے زرداری کو دیتے ہیں وہ اپنے باپ کو پہلے دیکھ لیں پھر بات کریں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں زرداری لیگ کا سندھ میں ہر سیٹ پر مقابلہ کریں گے اور انشاء اللہ تحریک انصاف کامیاب ہو گی انہوں نے کہا کہ فاطمہ بھٹو ہمارے لیے قابل احترام ہیں کیونکہ ان کا تعلق جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والے بھٹو خاندان سے ہے انہون نے کہا کہ سندھ میں عمران خان کے جلسوں سے پیپلزپارٹی والے حواس باختہ ہوگئے ہیں وہ نقصان پہنچا کر ہمیں ڈرا رہے ہیں مگر وہ سن لیں کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں دس بارہ سالوں سے ان کا مقابلہ کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…