اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 99ایف سے صادق اور امین کے الفاظ کو حذف کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے، جمعرات کو ایڈوکیٹ سلیم اللہ خان کی نے جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کی شق 99f میں الفاظ صادق و آمین کا استعمال کیا گیا ہے، صادق
اور امین کے الفاظ نبی پاک کی ذات سے منسوب ہیں، عام شخص صادق اور امین کے معیار پر پورا نہیں اتر سکتا،تاریخ اسلام میں کسی دوسری شخصیت کے ساتہ یہ الفاظ منسوب نہیں ہے، جس شخصیت کوخود اللہ تعالی نے اعلی ترین درجے پر فائز کیا ہو وہاں تک عام آدمی نہیں پہنچ سکتا، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عوامی نمائندہ ایکٹ کی دفعہ 99fسے صادق و امین کے امفاظ حزف کئے جائیں، صادق اور آمین کے الفاظ کی جگہ کوئی متبادل الفاظ شامل کیے جائیں۔