جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر اب تک کی سب سے خطرناک جھوٹی مہم، کیا سنگین ترین جھوٹے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں؟

datetime 24  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دن رات قوم کی حفاظت اور سرحدوں پر چاق و چوبند ڈیوٹی دینے والے پاک فوج کے جوان اور افسران دہشتگردی کیخلاف میدان بھی کارہائے نمایاں سر انجام دے رہے ہیں اورجب پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں

حاصل کر لیں اور دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تو اب ملک دشمن عناصر سوشل میڈ یا پر ایک بار پھر پاک فوج کے خلاف زہر افشانی کررہے ہیں ۔اس حوالے سے اب پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے جس میں پاک فوج سے بھاگا ہواایک غدار جوان مدثر اقبال فوج کے خلاف زہر افشانی کر رہا ہے ۔مذکورہ نوجوان نے پاک فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج کے عناصر نے سانحہ اے پی ایس کرایا تاکہ میڈ یا کے ذریعے دنیا کو پتہ چل سکے کہ یہ کام طالبان نے کیا ہے ۔اس کا مزید کہنا تھا کہ ملا فضل اللہ سے رابطہ کر کے کہا گیا کہ آپ اے پی ایس میں حملہ کر کے ہمارے سکول کے بچوں کو یرغمال بنائیں اور اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کریں تو حکومت مان جائے گی۔ملا فضل اللہ رضامند ہو گیا اور اس نے دہشت گردوں کو بھیج دیا ۔وہاں پہنچ کران دہشت گردوں کو کہا گیا کہ بچوں کو مار دیں تاکہ میڈ یا پر یہ بات سامنے آئے کہ یہ کام طالبان نے کیا ۔واضح رہے کہ مدثر اقبال پاک فوج سے بھاگا ہوا غدار جوان ہے جس نے جماعت الاحرار میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور افغانستان سے پچاس دن کی ٹریننگ بھی حاصل کی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…