کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ کے ریفری جج نے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین مجید خا ن اچکزئی کی ضما نت کی درخواست مسترد کردی ، ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے کے کیس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ریفری جج جسٹس اعجاز سواتی نے گزشتہ سماعت کے دوران
محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی مجید خا ن اچکزئی کی ضما نت کی درخواست مستر د کردی ،واضح رہے کہ مجید خا ن اچکزئی کی درخواست ضمانت پر ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ ٹائی ہونے کے بعد ریفری جج کی عدالت میں ریفر کیا گیا تھا۔