اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے 1روپیہ 70پیسے فی یونٹ سستی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، کے الیکٹرک کے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 4روپے 78پیسے فی یونٹ رہی۔ نیپرا کے مطابق صارفین نے جوان کے بلوں میں 6روپے 49پیسے فی یونٹ ادا کئے۔