ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

عامرخان کا 30 مئی کو امریکی باکسرکرس الجیری سے فائٹ کا اعلان

datetime 4  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی آئندہ فائٹ کے حوالے سے خود اعلان کرکے تمام قیاس آرائیوں کا دم توڑ دیا۔پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر نے اعلان کیا ہے کہ وہ 30 مئی کو سابق امریکی لائٹ ویلٹرویٹ چیمپئن کرس الجیری سے رنگ میں مقابلہ کریں گے جب کہ فائٹ کے حوالے سے انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم عامر خان کا کہنا ہے کہ میرے منیجر اور مشیر الہیمن 30 مئی کو ہونے والی فائٹ کا باقاعدہ اعلان کریں گے جب کہ منیجنگ ٹیم سمجھتی ہے کہ نیویارک میں امریکی باکسر کرس الجیری کے خلاف فائٹ مناسب ہے اور وہ مجھے آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔گزشتہ سال سلور ویلٹرویٹ ٹائٹل اپنے نام کرنے والے عامر خان کا کہنا ہے کہ کرس الجیری اچھے باکسر ہیں اس لئے ان سے برابری کا مقابلہ ہوگا جب کہ وہ مخالف پر حملہ کرنے میں برق رفتار اور زور دار پنچ رسید کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اس لئے امید ہے کہ 30 مئی کو دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک فائٹ کے اعتبار سے اچھا مقام ہے اور الجیری کے خلاف فتح مستقبل میں بڑی فائٹ کے لئے راہ ہموار کرے گی۔واضح رہے کہ عامر خان اپنے کیرئیر میں 33 بار عالمی مقابلوں میں رنگ میں اتر چکے ہیں جس میں انہیں 30 مرتبہ کامیابی اور 3 فائٹس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ امریکی باکسر کرس الجیری کو اپنے کیرئیر میں صرف ایک شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انہوں نے 20 مقابلوں میں لگاتار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…