بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وہ نابینا خاتون جو بغیر آنکھوں کے دیکھ سکتی ہے، مگر کیسے؟

datetime 23  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بینائی اللہ تعالیٰ کی بہت خوبصورت نعمتوں میں سے ایک ہے اور اس خوبصورت دنیا کا ہر رنگ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ کر یقیناََ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوں گے کہ اس نے آپ کو بینائی جیسی نعمت سے نواز کر آپ پر کس قدر احسان کیا ہے۔ ہمارے معاشرے میں بینائی سے محروم افراد کی زندگی کیسی ہے اس کا مشاہدہ آپ نے بھی اکثر کیا ہو گا۔

بینائی سے محروم یہ افراد چلنے پھرنے کیلئے سہارے کے محتاج ہوتے ہیں اور کسی چیز کو چھو کر اس کے وجود کو محسوس کرتے ہیں جبکہ پھولوں کی خوشبو تو سونگھ سکتے ہیں مگر ان کے خوبصورت رنگوں سے محروم رہتے ہیں۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ سکاٹ لینڈ میں ایک نابینا خاتون ایسی بھی ہے آنکھوں سے بالکل اندھی ہے لیکن چیزوں کو دیکھ سکتی ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کے شہر ویشاؤ کی رہائشی 47سالہ میلینا کیننگ کو 25سال کی عمر میں دماغ کا فالج ہوا تھا جس کے باعث اس کی بصری بافت جو کہ نظر سے متعلق ہوتی ہے ختم ہو کر رہ گئی تھی جس کی وجہ سے اس کی بینائی مکمل طور پر ختم ہو گئی ۔ میلینا ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہی تھی کہ اس کے انکشاف نے ڈاکٹروں تک کو حیران کر دیا ۔ میلینا کا کہنا تھا کہ وہ بینائی سے محروم ہوجانے کے بعد بھی دیکھ سکتی ہے۔ وہ اپنے دماغ کے ذریعے سامنے آنے والی چیزوں کا عکس دیکھ لیتی تھی۔ اس انکشاف کے بعد ڈاکٹروں نے پہلے تو اسے محض میلینا کا تخیل قرار دیا ہے تاہم بعد جب انہوں نے مشاہدہ کیا تو وہ حیران رہ گئے کہ میلینا واقعی سامنے آنے والی چیزوں کا عکس دیکھ سکتی ہے تو وہ ششدر رہ گئے۔ تحقیق پر معلوم ہوا کہ آنکھوں کی بینائی جانے کے بعد میلینا کی چھٹی حس نے تیزی کے ساتھ کام شروع کر دیا اور

اس بصری محرومی کے خلاف مدافعت شروع کر دی۔ اس مدافعت کے باعث اس کی چھٹی حس اتنی تیز ہو گئی کہ اس کے دماغ نے سامنے آنے والی چیزوں کا خاکہ بنانے کی طاقت حاصل کر لی۔ اب 20 سال گزرنے کے بعد اس کی یہ طاقت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ وہ اپنی بیٹی اور خاندان کے دیگر افراد کو سامنے آنے پر پہچان لیتی ہے، خواہ وہ خاموش رہیںماہرین کا کہنا ہے کہ

دنیا میں ایسے صرف چند افراد ہیں جو آنکھوں سے نابینا ہیں لیکن اپنی چھٹی حس کی بدولت چیزوں کو کسی حد تک دیکھنے کی طاقت رکھتے ہیںاور میلینا ان میں سے ایک ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…