کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں ایک نجی بسکٹ بنانے والی کمپنی نے 250 شہریوں کی مدد سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد بسکٹوں پرمشتمل پاکستان کا پرچم بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر بسکٹ بنانے والی ایک کمپنی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر تاریخی اور منفرد کارنامہ انجام دیا جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔بسکٹ بنانے والی کمپنی نے کراچی میں واقع اپنی فیکٹری میں منعقد کی گئی تقریب میں ڈیڑھ لاکھ بسکٹس پر مشتمل قومی پرچم تیار کیا جس میں 250 مقامی
شہریوں نے افرادی قوت مہیا کی یہ تقریب ساڑھے چھ گھنٹے جاری رہی۔ایونٹ میں معروف اداکار عدنان صدیقی، سابق کپتان اور بلے باز یونس خان اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی خصوصی طور پرشرکت کی، پرچم بنانے کے اس مرحلے کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔تقریب کے شرکاء نے بسکٹ بنانے والی کمپنی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پرچم کی تیاری میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا اور اس تاریخی موقع پر اپنی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وطن سے اپنے پیار کا اظہار کیا۔