راولپنڈی (این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبد اللہ الباشا النعیمی نے پیر کو الوداعی ملاقات کی ۔یو اے ای کے سفیر کی تعیناتی کی مدت مکمل ہونے پر ہونے والی ملاقات کے دور ان باہمی دلچسپی کے امور بشمول
خطے کی سکیورٹی کے معاملات زیر غور لائے گئے ۔یو اے ای کے سفیر نے خطے میں امن اوراستحکام کیلئے پاک فوج کے کر دار کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی کوششوں کوسراہا ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بہترتعلقات کیلئے کام کرتے رہیں گے ۔