بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دنیا کا بدترین شہر کون سا ہے؟ حیرت انگیز اعداد و شمار جاری،پاکستان کا ایک شہر بھی ٹاپ ٹین میں

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) عالمی ادارے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی تازہ ترین رپورٹ میں کراچی کو رہائش اختیار کرنے کے لحاظ سے چھٹا بدترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ آسٹریلوی شہر میلبورن نے بہترین زندگی گزارنے کی فہرست میں اول نمبر حاصل کیا ہے۔برطانوی ادارے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں رہائش کے لیے دنیا کے بہترین اور بدترین شہروں کو فہرست ترتیب دی ہیں، یہ درجہ بندی دنیا بھر کے 140 شہروں کو 100 میں سے نمبر دیتی ہے،

جو صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، امن و امان اور دہشت گردی کے خطرے کے لحاظ سے دیئے جاتے ہیں۔اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے بھی گندگی کے ڈھیر شہر کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش 10بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کر لیا۔ ایک سو چالیس بڑے شہروں کی لسٹ میں کراچی کا 134 نمبر ہے۔مزید شرمندگی کی بات یہ ہے کہ بھارت کے تمام شہروں کی حالت شہر قائد سے بہتر ہے۔ای آئی یو کی جانب سے یہ فہرست شہر کے انفراسٹرکچر، سماجی ماحول، تعلیمی اور طبی سہولیات کے انڈیکس کو سامنے رکھ کر مرتب کی جاتی ہے۔بد ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر دمشق ، دوسرے پر لاگوس اورتیسرے نمبر پرطرابلس ہیں، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کا چوتھا نمبر ہے جبکہ رہائشی سہولیات کے حوالے سے بدترین شہروں کی فہرست میں کراچی چھٹے نمبر پر آگیا اور ہرارے، ڈوآلہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔فہرست میں بہترین شہروں میں ملبورن، ویانا، وینکور، ٹورنٹو، کیلگری، ایڈیلیڈ، پرتھ، آکلینڈ، ہیلسنکی اور ہیمبرگ ہیں۔ آسٹریلوی شہر میلبورن نے بہترین زندگی گزارنے کی فہرست میں اول نمبر حاصل کیا ہے

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…