ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خوشبو لگانا سنت ہے مگر نماز کے وقت یہ پرفیوم استعمال کرلیا جائے تو نماز نہیں ہوگی ۔۔فتویٰ سامنے آگیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عبادات سے قبل خوشبو لگانا سنت ہے، نماز جمعہ اور عیدین کے علاوہ معمول کی عبادات کے وقت مسلمان خوشبو کے استعمال کو ترجیحاََ پسند کرتے ہیں اور اس کا استعمال کرتے ہیں لیکن اپنی لاعلمی کے باعث اکثر مسلمان ایسی خوشبو (پرفیومز)کا استعمال کر جاتے ہیں جن کی دین اسلام میں ممانعت فرمائی گئی ہے ۔ جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوریہ کراچی کے ایک فتویٰ کی رو سے ایسی پرفیومز جن میں کیمیکل ہوں انہیں لگانے سے گریز کرنا چاہئے۔ کیونکہ جو الکوحل انگور،کشمش اور

کھجورکی شراب سے بنتا ہے وہ مطلقاً نجس ناپاک ہے،اس کی ادنیٰ سے ادنیٰ مقدار کسی چیز میں پڑجائے تواس کو ناپاک کردیتی ہے لہٰذا ایسا پرفیوم جس میں موجود الکوحل ان تین اشیاء میں سے کسی ایک کی شراب سے حاصل ہواہوتو ناپاکی کی بناء پر ایسا پرفیوم استعمال کرنا جائزنہیں ہے چاہے وہ الکوحل اُڑے یا نہ اُڑے، البتہ جن پر فیومزمیں موجود الکوحل ان تین اشیاء میں سے کسی کا نہ ہو بلکہ ان کے علاوہ کسی اورچیزسے حاصل کرکے پرفیوم میں ملادیا گیا ہو تو  تو ایسے پرفیوم کے استعمال کی گنجائش ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…